کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کانسٹیبل جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ 

شاہراہ نور جہاں پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن قبرستان کے قریب شادمان ہائٹس کے سامنے پیش آیا۔ 

پولیس کے مطابق 38 سالہ کانسٹیبل قربان علی ابڑو ولد ولی محمد کو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے تک اس کی موت ہو چکی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :