کھیل
14 دسمبر ، 2012

ہوبارٹ ٹیسٹ: آسٹریلیا 4 وکٹوں پر 299 رنز

ہوبارٹ ٹیسٹ: آسٹریلیا 4 وکٹوں پر 299 رنز

ہوبارٹ…سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے 4 وکٹ پر 299 رنز بنالئے۔ اوپنر فل ہیوز نے ٹیم میں کم بیک کرتے ہوئے 86 رنز بنائے۔ہوبارٹ میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ایڈ کاون کے جلد آوٴٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور فل ہیوز نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ اپنے کم بیک میچ میں فل ہیوز نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 86 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر 57 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور 4 وکٹ پر 299 رنز تھا، کپتان مائیکل کلارک 70 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ چناکا ویلاگدیرا نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :