Time 06 فروری ، 2023
پاکستان

اسلحہ برآمدگی کیس: سارہ انعام قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فردجرم عائد

ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے کیس کا باقاعدہ ٹرائل 20 فروری سے شروع کرنے کا حکم دیا— فوٹو:فائل
ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے کیس کا باقاعدہ ٹرائل 20 فروری سے شروع کرنے کا حکم دیا— فوٹو:فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت سینئر سول جج محمد عاطف جمیل نے کی۔

عدالت نے ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالے نے حکم دیا کہ شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کیس کا باقاعدہ ٹرائل 20 فروری سے شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی پر مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر 2022 کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :