Time 06 فروری ، 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمے جیسے الزام کے تحت مزید کوئی ایف آئی آر نہ کاٹی جائے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمے جیسے الزام کے تحت کوئی ایف آئی آر نہ  کی جائے ، شیخ رشید کے خلاف اسی الزام کے تحت نئی ایف آئی آر عدالتی اجازت سے مشروط ہوگی، سندھ اور بلوچستان میں درج مقدمات شیخ رشید کی حد معطل کیے جاتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ شیخ رشید کی درخواست پر حکم امتناع آئندہ سماعت 16 فروری تک رہے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیماڑی اور لسبیلہ میں مقدمات کے مدعیان کو بھی نوٹس جاری  کردیا۔

کیس کی مزید سماعت 9 فروری کو ہوگی۔

مزید خبریں :