14 دسمبر ، 2012
نیوٹاؤن…امریکی ریاست کنین کٹی کٹ میں ایک اسکول کے اندر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچو سمیت 27افرادہلاک ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے ایک طالب علم کے والد نے کی تاہم بعدازاں پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے کے میں وہ شخص خود بھی مارا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر نیوٹاؤن میں واقع سینڈی ہک اسکول میں پڑھنے والی ایک کلاس تھری کی طالبہ کے والد نے اسکول میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں پانچ سے دس سال کے بچوں سمیت اسکو ل کے پرنسپل اور اسکول کے ماہر نفسیات بھی ہلاک ہوگئے۔ادھر فائرنگ کے اس واقعے سے امریکی صدر بارک اوبامہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور اسکے بعد سے انھیں لمحے لمحے کی اطلاع دی جارہی ہے۔