Time 08 فروری ، 2023
پاکستان

مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس، عمران خان کیخلاف نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کل عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرے گا— فوٹو:فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کل عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرے گا— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہرنہ کرنے پر نااہلی کیس میں عمران خان کے خلاف نئی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

نئی دستاویزات میں عمران خان کا 7 نشستوں سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی شامل ہے۔

عمران خان نے مؤقف اپنایا تھا وہ اب اسمبلی کی سیٹ چھوڑ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس سے متعلق پرانا فیصلہ بھی شامل ہیں۔

عمران خان نے محض رکن اسمبلی نہ ہونے پر درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کل عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس عامر فاروق بینچ کی سربراہی کریں گے، بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :