09 فروری ، 2023
اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اسلام آباد لایا گیا ملزم پولیس کی لاپرواہی سے فرار ہوگیا۔
ضلع کچہری اسلام آباد میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، ملزم چوری ڈکیتی کی واردات میں اڈیالہ جیل میں قید تھا، ملزم کو اڈیالہ جیل سے عدالتی پیشی کے موقع پر ضلع کچہری لایا جا رہا تھا۔
ملزم کے فرار ہونے پر تھانہ مارگلہ میں پولیس اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ انچارج بخشی خانہ انسپکٹر طاہرخان نیازی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق صبح 9:50 میں اڈیالہ جیل سے ملزمان قیدیوں کی گاڑی میں ضلع کچہری روانہ ہوئے، صبح 11:05 قیدیوں کی وین بخشی خانہ پہنچی تو ایک قیدی کم تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم پولیس کی لاپرواہی سے بخشی خانے سے چند قدم دور فرار ہوگیا۔