15 دسمبر ، 2012
نیویارک…فلم لیجنڈ سوئیڈش اداکارہGreta Garbo کی 850 سے زائد اشیا ء متوقع قیمت سے دس گنا زائد پر نیلام ہوگئیں۔امریکا کے بیورلی ہلز کی نیلامی میں کپڑے ، جیولری ، فرنیچر، فوٹواور کئی یاد گار اشیا رکھی گئیں ، 1930 کا بلیک ویلوٹ ڈریس 13 ہزار 750 ڈالر میں نیلام ہوا۔ جوتوں کا ایک صندوق40 ہزار ڈالر سمیٹنے میں کامیاب ہوا، سوئیڈش اداکارہGreta Garbo کا نیویارک میں 1990 میں 84 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔1929 کی "Anna Christie" سے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے 4 نامزدگیاں بھی حاصل کی تھیں ۔