11 فروری ، 2023
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں اپنے نام بنانے والی اداکارہ زارا نور عباس نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر دکھ کا اظہار کیا۔
اداکارہ زارا نور نے ٹوئٹر پر شام اور ترکیہ میں ہونے والی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں نے اپنا بیٹا کھویا ہے، مجھے معلوم ہے کہ کیسا محسوس ہوتا ہے۔'
انہوں نے لکھا کہ مگر میں یہ تصور بھی نہیں کرسکتی کہ شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے نے بچوں اور فیملی ممبرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، میں دل کی گہرائیوں سے ان کے ساتھ ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ایک ایسی تنظیم اور لوگوں کو ڈھونڈ رہی ہوں جو اعتماد کے قابل ہوں اور شام اور ترکیہ کے متاثرین کو امداد پہنچا سکیں۔
واضح رہے شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں اب تک 23 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔