31 دسمبر ، 2024
بالی وڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں وہ اداکارہ شردھا کپور کے پروپوزل کو ریجیکٹ کرچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو فلم ’ استری 2 ‘ کی پروموشن کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں شردھا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ماضی میں ورون دھون کو پہاڑوں پر لے جاکر ایک منفرد انداز میں اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں لیکن ورون نے ان کا پروپوزل ریجیکٹ کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جب اس انٹرویو کا ذکر ورون دھون سے کیا گیاتو اس کے جواب میں ورون کا کہنا تھا میں سب کو اس کے آگے کی کہانی بتانا چاہتا ہوں۔
جس کے بعد ورون نے بتایا کہ’ یہ اس وقت کی بات ہے جب میں صرف 8 سال کا تھا اور مجھے شردھا کی 10 ویں برتھ ڈے پارٹی پر بلایا گیاتھا اس برتھ ڈے پر شردھا نے فراک پہنی تھی، وہاں 3 لڑکے اور بھی تھے جو شردھا سے اس وقت 'محبت' کرتے تھے‘۔
ورون دھون کے مطابق ’ان لڑکوں نے مجھ سے آکر پوچھا کہ میں شردھا کو پسند کیوں نہیں کرتا ؟ جس پر میں نے انہیں بتایا کہ میں لڑکیوں میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ یہاں صرف ڈانس کمپٹیشن جیتنے کیلئے آیا ہوں جس کے بعد انھوں نےکہا مجھے شردھا کو پسند کرنا پڑے گا اس کے بعد انھوں نے مجھے مارنا شرو ع کردیا۔‘
ورون کا کہنا تھاکہ ان 3 لڑکوں نے یہ سب کچھ شردھا کے کہنے پر کیا تھا کیوں کہ میں شردھا کیلئے راضی نہیں ہو رہا تھا۔