Time 01 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پاگیا

انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پاگیا
فوٹو: فائل

ہالی وڈ کی مشہور فلم اسٹار جوڑی انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پاگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو انجیلینا جولی اور بریڈپٹ نے لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ میں طلاق کے تصفیے پر دستخط کیے۔ تصفیے کا معاہدہ خفیہ رکھا گیا ہے۔

انجیلیناجولی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ طلاق کا تصفیہ ہوجانے پر خوش ہیں، انہوں نے تصفیےکی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب بریڈپٹ کے نمائندے کی جانب سے فوری طورپر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ انجیلیناجولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی۔

تاہم اختلافات کے باعث انجیلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 2019 میں دونوں کو سنگل ڈیکلیئر کر دیا تھا۔

انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ 6 بچوں کے والدین ہیں۔

مزید خبریں :