Time 11 فروری ، 2023
کھیل

پہلا ہدف بہتر سے بہتر پرفارمنس دے کر ٹیم کو جتوانا ہے: سرفراز احمد

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے اس سیزن کیلئے پرجوش ہیں، ٹیم سے اچھی امیدیں ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز  احمد نے کہا کہ اچھی ٹیم بنی ہے، ٹھیک کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتر کر اچھا کھیلیں گے، ٹیم کے پاس اسپنرز اچھے ہیں، ہسارنگا اور نواز کے آنے سے اسپن کا شعبہ مضبوط ہوا ہے۔

 سرفراز نے کہا کہ حسنین، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ بھی اچھے بولرز ہیں، ول اسمیڈ، مارٹن گپٹل، جسٹن روئے جیسے پاوور ہٹر بھی ہیں، افتخار اور  نواز دونوں اچھی فارم میں ہیں، لوکل پلیئرز  بھی اچھا کھیل رہے ہیں، ٹائٹل جیتنے کیلئے ہر شعبے میں اچھا کھیلنا ہوگا، جیت کیلئے ضروری ہے کہ لوکل پلیئرز اچھا پرفارم کریں۔

کپتان کوئٹہ نے کہا کہ ہمارے لوکل پلیئرز پاکستان کی جانب سے کھیل رہے ہیں، اچھی فارم میں ہیں، صائم ایوب کے کیریئر میں نکھار دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، خواہش تھی کہ ہم اس کو  پِک کرتے مگر  پہلے زلمی نے پِک کرلیا، دکھ ہے کہ ہمارے پاس نہیں،  میرا پہلا ہدف ٹیم کیلئے بہتر سے بہتر پرفارمنس دے کر ٹیم کو جتوانا ہے، رات کے میچز میں دوسری اننگز میں اوس کا کردار اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کو کافی اچھے پلیئرز مل رہے ہیں،  اس ٹورنامنٹ میں کھیل کر انٹرنیشنل لیول کا تجربہ ملتا ہے،  ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی اچھی پرفارمنس کا کریڈیٹ پی ایس ایل کو جاتا ہے، امید ہے آئندہ بھی پی ایس ایل سے پلیئرز پاکستان کو ملیں گے۔

مزید خبریں :