Time 13 فروری ، 2023
پاکستان

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری، بھتیجے کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی این اے 62 سے منظور ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے شیخ راشد شفیق کو این اے 60 سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔ فوٹو فائل
شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی این اے 62 سے منظور ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے شیخ راشد شفیق کو این اے 60 سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔ فوٹو فائل 

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

دوسری جانب شیخ رشید احمد کے این اے 62 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

وکیل سردار رازق خان شیخ رشید احمد کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔

سردار رازق خان نے جیل سے جاری شیخ رشید احمد کا لیٹر ریٹرننگ افسر کو پیش کیا جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے این اے 62 سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ 

شیخ رشید نے جیل سے ریٹرننگ افسر کو لکھے گئے خط میں کہا تھا براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کا نشان فراہم کیا جائے، عوامی مسلم لیگ کا این اے 62 سے امیدوار ہوں اور خود پیش ہونا چاہتا ہوں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملی بھگت سے مجھے اسکروٹنی میں شامل ہونے سے روکا۔

مزید خبریں :