13 فروری ، 2023
ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں 183 گھنٹوں بعد 10 سالہ بچی اور صوبہ حاطے میں 182 گھنٹے بعد 12 سالہ بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صوبے حاطے میں 182 گھنٹے بعد 12 سال کے لڑکے کان کو ملبے سے زندہ نکالا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے 12 سالہ بچے کو ملبے سے زندہ نکالا تو وہاں موجود افراد نے تالیاں بجائیں اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔
اس کے علاوہ قہرامان ماراش میں بھی ریسکیو ٹیموں نے 183 گھنٹوں بعد 10 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکالا۔ دونوں بچوں کو مزید طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 36 ہزار سے زائد ہوگئی۔