Time 13 فروری ، 2023
پاکستان

برطانوی ائیرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان

9 جولائی کو پاکستان کیلئے آخری پرواز لندن اور اسلام آباد کیلئے چلےگی: برطانوی ائیر لائن— فوٹو : فائل
9 جولائی کو پاکستان کیلئے آخری پرواز لندن اور اسلام آباد کیلئے چلےگی: برطانوی ائیر لائن— فوٹو : فائل

برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بندکرنےکا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 جولائی کو  پاکستان کیلئے آخری پرواز لندن اور اسلام آباد کیلئے چلےگی، 9 جولائی 2023 کے بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا جائے گا۔

برطانوی ائیرلائن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ فلائنگ پروگرام کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی ائیرلائن نے سال 2020 میں کورونا کے دوران پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کیا تھا۔

مزید خبریں :