16 دسمبر ، 2012
کراچی … شیعہ علماء کونسل نے گورنر سندھ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر 39 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاوٴس میں ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے ، گورنر سندھ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ملت جعفریہ کے خدشات و مشکلات کے خاتمے اور شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حکومت سخت ایکشن لے گی ۔ کامیاب مذاکرات کے بعد ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیمو ں نے جمعہ کی شام سے نمائش چورنگی پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر ہونے کی ہدایت کردی۔ دھرنے میں ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں کے رہنما اوربڑی تعداد میں شہری شریک تھے۔