Time 15 فروری ، 2023
پاکستان

کراچی میں دھند اور اوس کے باعث سڑکوں پر پھسلن کا امکان

شہر کے جنوبی حصے میں حدنگاہ متاثر ہو کر 1 سے 3 کلو میٹر تک جا سکتی ہے: موسمیاتی تجزیہ کار۔ فوٹو فائل
شہر کے جنوبی حصے میں حدنگاہ متاثر ہو کر 1 سے 3 کلو میٹر تک جا سکتی ہے: موسمیاتی تجزیہ کار۔ فوٹو فائل

کراچی میں دھند اور  اوس کے باعث سڑکوں پر پھسلن کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو تیز دھوپ اور صبح میں ہلکی دھند رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کراچی میں آج رات 12 سے صبح 11 بجے کے دوران دھند کا امکان ہے، شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ رہا ہے، کچھ علاقوں میں گہری اور کہیں معتدل دھند ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کے مطابق شہر کے جنوبی حصے میں حدنگاہ متاثر ہو سکتی ہے، کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی، لانڈھی اور صدر میں حد نگاہ 1 سے 3 کلو میٹر تک جا سکتی ہے، اوس کے باعث سڑکوں پر پھسلن رہ سکتی ہے۔ 

مزید خبریں :