پاکستان
16 دسمبر ، 2012

پشاور کے علاقے پاوٴکہ میں چھپے دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

پشاور کے علاقے پاوٴکہ میں چھپے دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

پشاور…پشاور کے علاقے پاوٴکہ میں ایک گھر میں پناہ لئے ہوئے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد نے اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا ہے۔ جس کے بعد اب پاوٴکہ میں جاری آپریشن تقریباً مکمل ہو گیا تاہم سیکیورٹی اہلکار اطراف میں تلاشی کا کام جا ری رکھے ہو ئے تاکہ کسی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کی صورت میں اس کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔واضح رہے کہ5دہشت گر دوں نے پشاور کے علاقے پاوٴکہ میں ایک گھر میں پناہ لی ہو ئی تھی جن میں سے3 دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ماردیا گیا تھا جس کے بعد ایک دہشت گر دنے خود کا دھماکے سے اڑالیا۔ آئی ایس پی آر تر جمان کے مطابق جس کمپاوٴنڈ میں دہشتگرد چھپے ہوئے تھے اس کو کلیئرکردیا گیا۔

مزید خبریں :