پاکستان
16 دسمبر ، 2012

پشاور کے علاقے پاوٴکہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل

پشاور کے علاقے پاوٴکہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل

پشاور…پشاور کے علاقے پاوٴکہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل کر لیا گیاہے کمپاوٴنڈ میں موجود 5دہشتگردوں میں سے 3دہشت گر دوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جبکہ2دہشت گر دوں نے اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے خود کو اڑالیا۔آئی ایس پی آر کے مطابقپشاورایئرپورٹ کے قریب پاوٴکہ میں 3دہشتگردوں کوماردیا گیا، 2 دہشتگردوں نے خود کو دھماکا خیزمواد سے اڑا لیا ،جس کمپاوٴنڈ میں دہشتگرد چھپے ہوئے تھے،اسے کلیئرکردیا گیاہے۔پشاور سے فضائی آپریشن کو بھی بحالی کر دیا گیا اور پہلی پر واز منزل مقصود کی جانب سے روانہ ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :