پاکستان
16 دسمبر ، 2012

نئی حلقہ بندیوں سے پہلے مردم شماری پر تعاون کرینگے، فاروق ستار

نئی حلقہ بندیوں سے پہلے مردم شماری پر تعاون کرینگے، فاروق ستار

کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اپنا حق اور انصاف مانگنا توہین عدالت نہیں،ملک کی بقا کیلئے آج بھی قربانی دینے کو تیار ہیں،نئی حلقہ بندیوں سے پہلے مردم شماری پر تعاون کرینگے۔کراچی پریس کلب کے باہر الطاف حسین کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں ایک قوم کو دیوار سے لگانے سے ملک دو لخت ہوا،نئی حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری ضروری ہے،نئی حلقہ بندیوں سے پہلے مردم شماری کرائی جائے تعاون کرینگے۔اُن کا کہنا تھا کہ لطاف حسین کا قصور کمزور طبقے کے لیے آواز اٹھانا ہے،نئی حلقہ بندی اور ووٹرز کی تصدیق کا کام الیکشن کمیشن کا ہے،الیکشن سے متعلق کسی بھی شکایت کوپہلے الیکشن کمیشن کے پاس جاناچاہیے۔فاروق ستار کاکہنا تھاکہ پشاور ایئر پورٹ پر حملہ ملک کی جڑوں پر حملہ ہے، پشاورایئر پورٹ پرکل اورآج جو کچھ ہوامیڈیا پر سب نے دیکھا،پشاورمیں دہشت گردی کیلئے اسلحہ اور راکٹ کیسے پہنچا،دہشت گردوں نے پشاورمیں مکان کرائے پراور منصوبہ بندی کیسے کی،پشاور کے شہری بھی ملک کو اسلحے سے پاک کرنا چاہتے ہیں ،ہم نے ملک کو اسلحے سے پاک کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا ہے۔

مزید خبریں :