Time 19 فروری ، 2023
دنیا

ترکش ائیر کی پرواز کی ہنگامی صورتحال کے باعث استنبول میں ایمرجنسی لینڈنگ

بلغاریہ کے فضائی حدود میں 29 ہزار 900 فٹ کی بلندی سے محض تین منٹ کے دوران طیارے کی بلندی 20 ہزار فٹ کم ہوکر 10 ہزار فٹ پر آ گئی، پائلٹ نے ائیر ٹریفک سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر کی :ائیر ایوی ایشن ذرائع — فوٹو: فلائٹ ریڈار

استنبول سے ماسکو کیلئے روانہ ہونے والی ترکش ائیر کی پرواز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر طیارے کو  واپس استنبول میں اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ائیرلائن کی پرواز TK-415 ہفتے کی سہ پہر  استنبول سے ماسکو کیلئے روانہ ہوئی، بلغاریہ کی فضائی حدود میں ساحلی شہر برگاس کے قریب 29 ہزار 900 فٹ کی بلندی پر اچانک طیارے کے کیبن میں ہوا کا دباؤ کم ہونا شروع ہوا جس کے باعث طیارہ تیزی سے بلندی کھونے لگا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق محض تین منٹ کے دوران طیارے کی بلندی 20 ہزار فٹ کم ہوکر 10 ہزار فٹ پر آ گئی، پائلٹ نے ائیر ٹریفک سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر کی جس کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو واپس استنبول میں ہنگامی لینڈنگ کرنے کی ہدایات دیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پائلٹ سمندر پر نچلی پرواز کرتے ہوئے واپس استنبول پہنچا اور روانگی کے ٹھیک 51 منٹ بعد سہہ پہر 3:50 منٹ پر طیارہ استنبول ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

مزید خبریں :