19 فروری ، 2023
قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کے بیٹنگ ریکارڈز کے چرچے تو دنیا بھر میں ہیں لیکن اب کپتان کی کرکٹ تکنیک نے بھی بین الاقوامی کوچنگ سینٹرز تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
سوشل میڈیا پر انگلینڈ کے ایک کرکٹ کوچنگ سینٹر کی ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے جس میں غیر ملکی کوچ اپنے شاگردوں کو ڈیجیٹل بورڈ پر بابر اعظم کی کرکٹ تکنیک دکھاتے ہوئے لیکچر دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ایک بار پھر بابر اعظم کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں کہیں کوئی بابرکو پاکستان کا فخر قرار دے رہا ہے تو کہیں مداح بابر اعظم کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔
واضح رہےکہ بابر اپنی کور ڈرائیو اور بیٹنگ تکنیکس کی وجہ سے دنیا کے نامور بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور وہ اب تک کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔