15 فروری ، 2023
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کے خلاف فتح کو پشاور زلمی کے سفر کا بہترین آغاز قرار دے دیا۔
کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے میچ کے دوران لی گئی مختلف تصاویرشیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی جس میں لکھا کہ میرے زلمی کے سفر کا بہترین آغاز، کراچی کا کراؤڈ معمول کی طرح پرجوش تھا۔
کپتان بابراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ چاروں اور فضا بہترین تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی ۔
پشاور زلمی کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 197 رنز بناسکی اور یوں اسے 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔