17 دسمبر ، 2012
مظفر گڑھ … مظفر گڑھ کے علاقے مملا چوک پر ایک گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کیلئے کوشش کررہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مملا چوک پر جوتوں کے ایک گودام میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہزاروں روپے کا قیمتی سامان جل گیا، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔