دنیا
17 دسمبر ، 2012

افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا،10 بچیاں جاں بحق

افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا،10 بچیاں جاں بحق

کابل…افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں10 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔افغان حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمر9 سے 11 سال کے درمیان ہے۔حکام کے مطابق بچیاں آگ جلانے کی غرض سے لکڑیاں جمع کررہی تھیں کہ کلہاری حادثاتی طور پر ایک بارودی سرنگ کو لگ گئی جس نتیجے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 10 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ بارودی سرنگ 1980 ء میں روس کے خلاف جہاد کے دوران نصب کی گئی تھی جو ناکارہ بنانے سے رہ گئی تھی۔

مزید خبریں :