17 دسمبر ، 2012
ڈھاکا…بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی اگلے سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ عنایت حسین سراج نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی سی بی کے سابق صدر مصطفی کمال نے دورہ پاکستان کی حامی بھری تھی اور ہم ان کے وعدے کی پاسداری کریں گے ۔مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد یہ کسی بھی غیر ملکی ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات چیت چل رہی ہے، بنگلادیش کر کٹ بورڈنے باضابطہ طورپرابھی ہم سے رابطہ نہیں کیا۔