24 فروری ، 2023
غلام محمود ڈوگر کی بطور سی سی پی او بحالی کے معاملے پر الیکشن کمیشن متفرق درخواست سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے سامنے دائر کرے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کے متعلق متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن متفرق درخواست سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے سامنے دائر کرے گا، متفرق درخواست پیر کے روز سپریم کورٹ دائر کرنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی تھیں۔