سیلینا گومز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کیوں اختیار کر لی؟

سیلینا گومز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کیوں اختیار کر لی؟

امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔

فینز کی جانب سے ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سیلینا گومز نے سوشل میڈیا سے ایک اور وقفہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکو چھوڑ  رہی ہوں تاکہ آپ مجھے پیار کر سکیں۔

سیلینا گومز نے کہا کہ میں سوشل میڈیا سے اس لیے ایک بار پھر  وقفہ لے رہی ہوں کہ یہ بہت بچگانہ چیز ہے اور میں 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کیلئے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔

انہوں نے کہا میں آپ سب لوگوں سے بہت پیار کرتی ہوں، بہت دیر سے قبل ہی آپ لوگوں سے پھر ملاقات ہوگی، میں ہر چیز سے بریک لینے جا رہی ہوں۔

ماضی سے ہی سوشل میڈیا کے ساتھ سیلینا گومز کا سے تعلق کافی پیچیدہ رہا ہے، انسٹاگرام سے کئی بریک لینے کے بعد 2019 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ نیگیٹو کمنٹس نے انہیں ڈپریشن میں مبتلا کر دیا تھا اس لیے اب انسٹاگرام کی ایپلی کیشن ان کے پاس موجود نہیں ہے۔

رواں ماہ دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیلینا گومز کا کہنا تھا کہ  اس وقت صرف ٹک ٹاک وہ واحد ایپ ہے جسے میں انجوائے کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ لوگ مجھے بدشکل کہہ سکتے تھے، بے وقوف کہہ سکتے تھے یا میں جیسی بھی ہوں، لیکن لوگ بہت تفصیل سے خاص پیراگراف لکھتے جو کہ بہت مخصوص اور معنیٰ خیز ہوتے تھے،  میں لگاتار روتی رہتی تھی اور اس وجہ سے میں اینزائٹی کا بھی شکار ہو گئی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اب یہ سب کچھ مزید نہیں کرسکتی تھی اور  یہ سب میرا وقت کا زیان تھا۔

مزید خبریں :