27 فروری ، 2023
کراچی: پاک فضائیہ کی جانب سے 27 فروری 2019 کو کیے گئے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر نجی ایوی ایشن کمپنی نے پاک فضائیہ کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک طیارے کا استعمال کیا گیا اور اس طیارے کو ٹرک آرٹ سے رنگا گیا۔
طیارے پربھارت کے پکڑے گئے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی تصویربنائی گئی ہے اور اس پر 65 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی تصویر بھی موجود ہے۔
اس کے علاوہ طیارے پرکشمیربنےگاپاکستان بھی پینٹ کیا گیا ہے۔