پاکستان
18 دسمبر ، 2012

الطاف حسین کو کبھی نہیں چھوڑ سکتے، واسع جلیل / وسیم آفتاب

الطاف حسین کو کبھی نہیں چھوڑ سکتے، واسع جلیل / وسیم آفتاب

کراچی … واسع جلیل نے کہا ہے کہ توہین عدالت نوٹس پر قانونی مشاورت جاری ہے، الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہوگئے ہیں جبکہ وسیم آفتاب کا کہنا ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک الطاف حسین کا ساتھ دیں گے، الطاف حسین کو نہیں چھوڑ سکتے۔ واسع جلیل اور وسیم آفتاب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ رہنما ایم کیو ایم واسع جلیل کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے رائے مانگی تھی ہم ان کی محبت اور اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں، ہمیں ان کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ الطاف حسین لندن میں رہتے ہوئے ہماری قیادت کریں، توہین عدالت نوٹس پر قانونی مشاورت جاری ہے، ایم کیو ایم کے ذمے داران اور کارکنان سپریم کورٹ جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہا کہ ہم سب الطاف حسین کیلئے جمع ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ مانگا ہے، ہم سب کچھ چھوڑ سکتے ہیں مگر الطاف حسین کو نہیں، آخری سانس الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی کارکن زندہ ہے کوئی بھی الطاف حسین تک نہیں پہنچ سکتا۔

مزید خبریں :