پاکستان
18 دسمبر ، 2012

کراچی: انسداد پولیو ٹیم پرفائرنگ،4 خواتین ہیلتھ ورکرزجاں بحق

کراچی: انسداد پولیو ٹیم پرفائرنگ،4 خواتین ہیلتھ ورکرزجاں بحق

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں انسداد پولیو مہم کی چار خواتین کارکن ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،صوبائی وزیر صحت نے شہر میں انسداد پولیو مہم روک دی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیو مہم کی چار خواتین ورکرز جاں بحق ہوگئیں،ای ڈی او ہیلتھ امداد اللہ صدیقی کے مطابق اورنگی ٹاوٴن یوسی 7میں نسیمہ ، بلدیہ یوسی ٹو میں کنیز، لانڈھی یوسی ون میں فہمیدہ اورمدیحہ جاں بحق ہوئیں،فائرنگ کے ان واقعات میں اورنگی ٹاوٴن یوسی سیون میں اسرار اور بلدیہ میں راشد زخمی بھی ہوئے۔پولیو ٹیموں پرحملوں کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کراچی میں انسدادپولیو مہم روکنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پرحملہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔انسداد پولیو ٹیم پر سب سے پہلا حملہ رواں سال 17جولائی کو سہراب گوٹھ میں ہوا جب گھانا سے تعلق رکھنے والے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر فاسٹر اور ان کے ڈرائیور کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔دوسرا واقعہ 20جولائی کو پیش آیا جب گڈاپ کے علاقے میں پولیو کی قومی مہم کے یونین کونسل رکن محمد اسحاق فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔17دسمبر کو کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاون میں انسداد پولیومہم کے رضا کار عمر فاروق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔واقعہ کے بعد گڈاپ ٹاون کی یوسی 4میں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کی مہم منسوخ کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :