03 مارچ ، 2023
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے عثمان بزدار اور ان کی فیملی کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فیملی کے 10 افراد کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز سے عثمان بزدار اور خاندان کے افراد کے نام پر گاڑیوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعلیٰ کی فیملی کے نام پر گاڑیوں کی خریداری سے ٹرانسفر تک کی معلومات بھی طلب کی گئی ہیں۔