پاکستان
18 دسمبر ، 2012

پبلک سروس کمیشن بلوچستان کیخلاف رشوت کے الزامات ،انکوائری کا حکم

پبلک سروس کمیشن بلوچستان کیخلاف رشوت کے الزامات ،انکوائری کا حکم

اسلام آباد…نیب نے پبلک سروس کمیشن بلوچستان کیخلاف رشوت کے الزامات کے بعد انکوائری کا حکم دیا ہے،ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن بلوچستان کیخلاف انکوائری کا حکم چیرمین نیب فصیح بخاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دیا گیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئر مین پبلک سروس کمیشن بلوچستان اشرف مگسی کیخلاف800اسامیوں پر رشوت لینے اور اقربا پروری کا الزام ہے،خواتین پرنسپل کے عہدوں پر تعیناتی کیلئے 17 لاکھ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پر تعیناتی کیلئے 40 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :