18 دسمبر ، 2012
حیدر آباد…سیاسی امور کے وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حالات خراب ہونے پرالیکشن ملتوی ہوئے توذمے دارحکومت نہیں ہوگی،میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خراب حالات کے باعث الیکشن ملتوی ہوئے تو ذمہ داری حکومت پر عائد نہیں ہو گی۔