دنیا
Time 06 مارچ ، 2023

بنگلادیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

بنگلا دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

بنگلا دیش کے پناہ گزینوں کے کمشنر میزان الرحمٰن کے مطابق آگ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر کٹو پالونگ، کاکس بازار کے کیمپ نمبر 11 میں لگی، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزینوں کی بستیوں میں سے ایک ہے۔

آگ نے تیزی سے پناہ گزینوں کے  بانس اور ترپالوں سے بنے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے نتیجے میں تقریباً 2 ہزار گھر جل کر راکھ ہوگئے جس کے نتیجے میں 12 ہزار افراد کھلے آسمان تلے آ گئے۔

رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے،آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔

مزید خبریں :