Time 06 مارچ ، 2023
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ: عورت مارچ پر پابندی کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے عورت مارچ پر پابندی لگانےکی استدعا مستردکرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت عالیہ نے عورت مارچ  پر  پابندی لگانےکی درخواست ابتدائی دلائل سننےکے بعد مسترد کردی اور درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے حکم دیا ہےکہ درخواست گزار جرمانےکی رقم ادا نہ کرے تو اس کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی جاسکے، درخواست دائرکرنےکا مقصد پبلسٹی حاصل کرنا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں۔

عدالت نے آبزرویشن دی کہ درخواست گزار نے جن نعروں پر اعتراض کیا اس میں کوئی قابل اعتراض چیز  نظر نہیں آئی۔

سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو نقل و حرکت کی آزادی دیتا ہے۔

مزید خبریں :