Time 06 مارچ ، 2023
دنیا

پلوامہ حملے میں ہلاک فوجیوں کے اہل خانہ کی مودی سرکار کے ہاتھوں تذلیل، بیواؤں پر بدترین تشدد

جےپور میں پولیس کی جانب سے پلوامہ حملے میں ہلاک اہلکاروں کی بیواؤں پر شدید تشدد کیا گیا۔ فوٹو سوشل میڈیا
 جےپور میں پولیس کی جانب سے پلوامہ حملے میں ہلاک اہلکاروں کی بیواؤں پر شدید تشدد کیا گیا۔ فوٹو سوشل میڈیا 

پلوامہ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کے خاندانوں کی مودی سرکار کے ہاتھوں تذلیل کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوامہ حملے میں ہلاک جوانوں کے لواحقین کے لیے نقد رقوم، نوکری اور گھروں کا اعلان کیا گیا تھا، پلوامہ حملے میں ہلاک جوانوں کی بیوائیں وعدے پورے نہ ہونے پر احتجاج کر رہی تھیں۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی بیواؤں کا احتجاج 5 دن سے جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جےپور میں پولیس کی جانب سے پلوامہ حملے میں ہلاک اہلکاروں کی بیواؤں پر شدید تشدد کیا گیا، جس پر بیواؤں نے مُودی سرکار کو خود سوزی کرنے دھمکی دے دی۔

خیال رہے کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں 40 بھارتی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :