Time 08 مارچ ، 2023
پاکستان

میڈیکل طلبہ کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی نمبر دینے پر ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15مارچ کو سماعت کرے گا— فوٹو: فائل
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15مارچ کو سماعت کرے گا— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں میڈیکل طلبہ کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی 20 نمبرز دینے پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15مارچ کو سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن اور اٹارنی جنرل سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےگزشتہ سال سماعت کے دوران معاملہ سامنے آنے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

مزید خبریں :