دنیا
19 دسمبر ، 2012

ڈاکٹر بشیر احمد کے لئے ڈیلس پیس سینٹر کی جانب سے ایوارڈ

ڈاکٹر بشیر احمد کے لئے ڈیلس پیس سینٹر کی جانب سے ایوارڈ

ڈیلس (راجہ زاہد اخترخانزادہ) معروف سماجی شخصیت اور مسلم سینٹر آف ہیومن سروسز کے چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد کو انسانی خدمات اور امن کے لئے کام کرنے پر ڈیلس پیس سینٹر نے امن کے لئے کام کرنے کا سالانہ ایوارڈ دیا ایوارڈ دینے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ڈاکٹر بشیر احمد نے 9/11 کے واقعات کے بعد مسلمان اور دیگر کمیونٹی کے افراد کے مابین باہمی محبت اور اشتراک کے لئے بے بہا خدمات انجام دیں ڈاکٹر بشیر احمد عرصہ دراز سے ڈیلس میں سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 1988ءمیں انہوں نے مسلم سینٹر آف ہیومن سروسز کی بنیاد ڈالی جہاں پر مقامی کمیونٹی کے افراد کو بلا رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر طبی سہولیات فراہم کیں جس میں مسلمان ڈاکٹروں اور رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ایوارڈ کی 26 ویں سالانہ تقریب جس میں ان کو ایوارڈ دیاگیا ایوارڈ لئنے کے بعد ڈاکٹر بشیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے امریکہ میں بحیثیت سائسکسٹرٹیک ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دیں جبکہ اس کے بعد میں نے اپنی زندگی سماجی خدمات کے لئے وقف کردی کیونکہ جس کمیونٹی نے اتنا کچھ مجھے دیا میرا بھی فرض بنتا ہے کہ اس کمیونٹی کو کچھ واپس دوں انہوں نے کہاکہ 14 سال ہوگئے خدمات کا یہ سلسلہ جاری ہے اور ان کا لگایا گیا پودا اب اتنا تناور درخت بن چکا ہے جس سے ہزاروں لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ اس موقع پر دیگر افراد کو بھی ایوارڈ دیئے گئے۔ ویبون کاستلی بیری اورریچڈ سیمبارنو کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیاگیا باب رائے سینڈرس کو میڈیکل پیس میکر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیاگیا یونٹی آف آرلنگٹن کو پیس میکر آرگنائزیشن کا ایوارڈ دیاگیا۔ ڈاکٹر بشیر کو پیس سینٹر آف ڈیلس کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر یہاں کی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :