دنیا

جیو کے رپورٹر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ہتک عزت کیس کا پہلا راؤنڈ جیت لیا

پی ٹی آئی رہنما محمد عمران، شہناز صدیقی اور ریاض حسین نے جیو اور دی نیوز لندن کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے وہ توہین آمیز تھے: لندن ہائیکورٹ— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی رہنما محمد عمران، شہناز صدیقی اور ریاض حسین نے جیو اور دی نیوز لندن کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے وہ توہین آمیز تھے: لندن ہائیکورٹ— فوٹو:فائل

جیو اور دی نیوز کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے توہین آمیز سوشل میڈیا مہم پر سینئر  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لندن میں ہتک عزت کے مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔

لندن ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی رہنما محمد عمران، شہناز صدیقی اور ریاض حسین نے جیو اور دی نیوز لندن کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے وہ توہین آمیز تھے۔ 

عدالت نے بھی کہا کہ ایک صحافی پر جان بوجھ کر جھوٹی اور بے بنیاد رپورٹیں شائع کرنے کا الزام پروفیشنلزم کے دل پر وار کرنے جیسا ہے۔

پی ٹی آئی دور میں جیو اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بچوں کو برطانیہ میں ٹارگٹ کیے جانے سے متعلق خبروں پر مرتضیٰ  علی شاہ کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی گئی تھی۔

مزید خبریں :