Time 10 مارچ ، 2023
پاکستان

ایف آئی اے کا کروڑوں کی مشکوک ٹرانزیکشن پر سائرہ انور کو شوکاز نوٹس

سائرہ انور سے 14 مارچ تک مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے: ایف آئی اے۔ فوٹو فائل
 سائرہ انور سے 14 مارچ تک مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے: ایف آئی اے۔ فوٹو فائل

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر سائرہ انور  نامی خاتون کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مشکوک ٹرانزیکشن سے مطابقت نہیں رکھتا، 14 مارچ تک مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ جمع کرائیں۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سائرہ انور سے مخلتف اکاؤنٹس سے منتقل ہونے والی ٹرانزیکشن کا جواب طلب کیا ہے، سائرہ انور سے کروڑوں روپے کی مبینہ ٹرانزیکشن کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

سائرہ انور کو بھیجے گئے ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے آپ کو پہلے بھی موقع دیا گیا، آپ مشکوک ٹرانزیکشن کے بارے میں وضاحت نہیں دے سکیں۔

مزید خبریں :