Time 13 فروری ، 2023
پاکستان

ایف آئی اے نے خاتون سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا

ملزمہ کے بینک اکاؤنٹ میں جون 2022 سے اب تک 175 ملین روپے جمع ہوئے: ایف آئی آر کا متن— فوٹو:فائل
ملزمہ کے بینک اکاؤنٹ میں جون 2022 سے اب تک 175 ملین روپے جمع ہوئے: ایف آئی آر کا متن— فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خاتون سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحقیقات کے دوران سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے، ملزمہ کے بینک اکاؤنٹ میں جون 2022 سے اب تک 175 ملین روپے جمع ہوئے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے اکاؤنٹ میں 26 کیش ٹرانکشنز کے ذریعے رقم منتقل ہوئی جبکہ تحقیقات میں ملزمہ کی جائیدادیں بھی سامنے آئیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  ملزمہ کے نام 3 لگژری گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سائرہ انور کو متعدد بار طلب کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

مزید خبریں :