پاکستان
19 دسمبر ، 2012

چارسدہ: پولیو ٹیم پر حملے کا تیسرا واقعہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چارسدہ: پولیو ٹیم پر حملے کا تیسرا واقعہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چارسدہ … خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پولیو ٹیم پر حملے کا تیسرا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے 2 خواتین اہلکاروں پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے دونوں اہلکار محفوظ رہیں۔ پولیس کے مطابق چارسدہ میں انسداد پولیو ٹیم کی خواتین ارکان پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد انسداد پولیو مہم روک دی گئی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق آج صبح سے چارسدہ میں انسداد پولیو ٹیموں پر 3 حملے کئے جاچکے ہیں جن میں ایک خاتون سپروائز ر ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوئیں۔

مزید خبریں :