پاکستان
19 دسمبر ، 2012

قومی اسمبلی :پولیو ورکرز پر حملوں کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

قومی اسمبلی :پولیو ورکرز پر حملوں کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

اسلام آباد … قومی اسمبلی نے انسداد پولیو ورکرز پر حملوں کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی، قرار داد میں مجرموں کو گرفتار کرنے اور انسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن اقبال قادری نے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر حملوں کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ مشترکہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسداد پولیو ورکرزپر حملوں میں ملوث مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور انسداد پولیو مہم پر مامور افراد کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے نور عالم خان نے اپنے ہی وزیر داخلہ رحمان ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ پولیو ٹیموں پر حملوں کا خدشہ ہے تاہم رحمان ملک نے سیکیورٹی کے انتظامات نہیں کئے۔ ان کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کو اپنی سیکیورٹی کا خیال رہتا ہے نہ وہ پارلیمنٹ کی سنتے ہیں اور نہ وزیراعظم کی۔

مزید خبریں :