Time 13 مارچ ، 2023
پاکستان

ٹھٹھہ کی ایمبولینسوں کو میت گاڑی کے طور پر استعمال کریں گے: وزیر صحت سندھ

سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر رسول نے نجی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا جسے نامنظور کرتے ہوئے انہیں 15 دن کی چھٹی پر بھیج دیا ہے: وزیر صحت سندھ۔ فوٹو فائل
سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر رسول نے نجی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا جسے نامنظور کرتے ہوئے انہیں 15 دن کی چھٹی پر بھیج دیا ہے: وزیر صحت سندھ۔ فوٹو فائل

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے پی ایم یو) کے لانڈھی کیمپس کا افتتاح کر دیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نئے کیپمس کے افتتاح کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جے ایس ایم یو کے نئے کیمپس سے نوجوانوں کو اپنی اسکلز نکھارنے کے مواقع ملیں گے۔

سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول سے متعلق سوال پر ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ ڈاکٹر رسول نے نجی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا جسے نامنظور کرتے ہوئے انہیں 15 دن کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر طارق محمود کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ایک اور سوال پر ڈاکٹر عذرا فضل کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر ٹھٹھہ کی 1122 کی ایمبولینس سے متعلق ویڈیو کی تحقیقات کی ہیں، ان ایمبولینسوں کو میت گاڑی کے طور پر استعمال کریں گے۔

مزید خبریں :