Time 14 مارچ ، 2023
پاکستان

پشاور میں جرائم کی شرح میں اضافہ، 2 ماہ میں 74 افراد قتل

دو ماہ کے دوران 74 افراد قتل، 126 اقدام قتل، اغوا کے 10، 2 افرادلاپتا اور 54چوری کے واقعات رپورٹ کیے گئے: دستاویز/ فائل فوٹو
دو ماہ کے دوران 74 افراد قتل، 126 اقدام قتل، اغوا کے 10، 2 افرادلاپتا اور 54چوری کے واقعات رپورٹ کیے گئے: دستاویز/ فائل فوٹو

پشاور میں رواں سال کے  پہلے  2 ماہ میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے  جس کی دستاویز جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

دستاویز کے مطابق رواں سال جنوری میں 32 افراد قتل ہوئے اور 57 اقدام قتل کے واقعات ہوئے، اسی طرح فروری میں 42  افراد قتل اور  69 اقدام قتل کے واقعات رپورٹ کیے گئے۔

 دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دو ماہ کے دوران 74 افراد قتل، 126 اقدام قتل،  اغوا کے 10، 2 افرادلاپتا  اور 54چوری کے واقعات رپورٹ کیے گئے۔

جنوری اور فروری میں ڈکیتی کے 37،37،  موٹرسائیکل چوری کے 25 اور چھیننے کے 34، چوری کےدوران تشدد کے41  واقعات رپورٹ ہوئے۔

دستاویز کے مطابق 2  ماہ کےدوران کارلفٹنگ کے 14 واقعات کےساتھ اضافہ ہوا جب کہ  شہر میں رواں سال 35 جرائم پیشہ گینگز کے 419 ملزمان گرفتارہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ جرائم پرقابو پانے کے لیےکارروائیاں تیز کردی ہیں اور  شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :