22 فروری ، 2012
کراچی … نادرا نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈفراہم کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نادرا ذرائع کے مطابق نادرا ملازمین کی مدد سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ فراہم کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد کیس ایف آئی اے کے حوالے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا ذرائع کے مطابق ہڑتال کے دوران ثبوت مٹانے کی کوشش ناکام کر دی گئی اور ڈیوٹی پر موجود ملازمین نے ڈیٹا بیس کو نقصان سے محفوظ رکھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 کے قریب ملازمین پہلے مرحلے میں جبکہ دیگر تحقیقات کے بعد دوسرے مرحلے میں فارغ کئے جائیں گے۔