Time 16 مارچ ، 2023
پاکستان

ڈائٹ پلان کیخلاف درخواست،کنزیومرکورٹ کا ڈاکٹر پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ

عبد الجبار لغاری نامی شہری نے ڈاکٹر ندا کو ڈائٹ پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے ادا کی تھی/فوٹوفائل
 عبد الجبار لغاری نامی شہری نے ڈاکٹر ندا کو ڈائٹ پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے ادا کی تھی/فوٹوفائل 

کراچی میں  وزن کم کرنے کے لیے  ڈائٹ پلان فروخت کرنا  ڈاکٹر کو مہنگا  پڑگیا۔

کنزیومر کورٹ شرقی میں ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری عبد الجبار لغاری  نے ڈاکٹر کے خلاف درخواست جمع کروائی جس کے بعد   ڈائٹ پلان فروخت کرنے والی ڈاکٹر ندا کو  ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عدالت میں جمع کروانا پڑا۔ 

 کنزیومر کورٹ شرقی میں جمع کروائی درخواست کے متن کے مطابق ستمبر 2022  میں عبدالجبار لغاری نے  والدہ  کیلئے ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان خریدا تھا،  ڈائٹ پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے بھی ادا کردی گئی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کرنے کی گارنٹی دی تھی، تاہم  ڈائٹ پلان سے والدہ کے پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی، شکایت کے باوجود رقم واپس نہیں کی گئی۔

درخواست پر  فیصلہ آنےکے بعد ڈائٹ پلان خریدنے والے شہری کے کیس میں ڈاکٹر ندا  نے   ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی رقم عدالت میں جمع کرادی۔

مزید خبریں :