دنیا
Time 16 مارچ ، 2023

شیخ عبدالرحمٰن السدیس کو امام کعبہ بنے40 سال مکمل، پہلی امامت کی ویڈیو سامنے آگئی

شیخ عبدالرحمان السدیس کی  امام کعبہ کے طور پر  تقرری کو 40 سال مکمل ہوگئے۔

پاکستان میں سعودی ایمبیسی کے پریس اتاشی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ شیخ عبدالرحمان السدیس (حرم مکی کے شیخ ) نے مسجد حرم میں امامت کے 40 سال مکمل کر لیے ہیں۔

  جاری بیان کے مطابق  بادشاہ فہد بن عبد العزیز نے 1984 میں   شیخ عبدالرحمان السدیس کو  22 سال کی عمر میں شاہی فرمان کے ذریعے  امام کعبہ مقرر کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق  شیخ عبدالرحمان السدیس نے 22 شعبان 1404 میں حرم شریف میں امامت اور خطابت کا آغاز کیا،شیخ عبدالرحمان السدیس نے حرم شریف میں فرائض کا آغاز نماز عصر کی امامت سے کیا تھا۔

سعودی ایمبیسی کے پریس اتاشی کی جانب سے شیخ عبد الرحمان السدیس کی پہلی امامت کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :