Time 16 مارچ ، 2023
پاکستان

زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں: نگران وزیر اطلاعات پنجاب

جب فیصلہ کر لیا تو پھر عمران خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا: عامر میر، گلگت بلتستان پولیس سےکوئی تصادم نہیں ہوا: آئی جی پنجاب— فوٹو: اسکرین گریب
جب فیصلہ کر لیا تو پھر عمران خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا: عامر میر، گلگت بلتستان پولیس سےکوئی تصادم نہیں ہوا: آئی جی پنجاب— فوٹو: اسکرین گریب

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ جب فیصلہ کر لیا تو پھر عمران خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

 پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، چاہتے ہیں کہ جانی نقصان نہ ہو لیکن جب فیصلہ کر لیا تو پھر عمران خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

 نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی نے صوفی محمد کی کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو پارٹی میں شامل کیا، وہ دہشت گرد 8 سال جیل کاٹ چکا ہے، اب ایسےلوگ زمان پارک میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا جانی نقصان سے بچنے کی کوشش کی لیکن جب عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا تو تین چار گھنٹوں میں کر لیں گے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پولیس غیر مسلح تھی، افسران سمیت 58 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن اپنے ہی ساتھیوں کی حرکتوں سے زخمی ہوئے ، گلگت بلتستان پولیس سےکوئی تصادم نہیں ہوا ، صبح 10 بجے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی ہے ، عدالتی فیصلے پر 100 فیصد عمل ہوگا ۔

پولیس حکام کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گاڑیاں جلائیں، رینجرز پر حملے ہوئے، ان تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

مزید خبریں :